2 فروری 2012 - 20:30

پاکستان نے ایک بار پھر ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل پر تاکید کی ہے۔

ابنا: پاکستان کے تیل و قدرتی ذخائر کے وزیر عاصم حسین نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا ایران پاکستان گيس پائپ لائن پر ، جو امن گيس پائپ لائن کے نام سے مشہور ہے ، کوئي اثر نہیں ہے اور پاکستان اس گیس پائپ لائن کی تکمیل کا پابند ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کی وزارت تیل و قدرتی ذخائر نے ایک بیان میں ملک کی توانائي کی ضروریات کی فوری فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام طریقہ ہائے کار اسلام آباد کے پیش نظر ہیں۔کئی ارب ڈالر مالیت کی ایران پاکستان گيس پائپ لائن سمجھوتے پرجون سنہ دو ہزار دس میں دستخط ہوئے تھے۔ایران روس کے بعد دنیا کا سب سے بڑا قدرتی گیس کے ذخائر کا حامل ملک ہے۔ ........

/169